کرکٹ ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کے خلاف انڈیا

   

کی شکست کا ذمہ دار کون، دھونی یا نئی جرسی؟
برمنگھم ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں اتوار کو کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 38ویں میچ میں انگلینڈ نے جہاں اپنا دم خم دکھایا وہیں انڈیا کی مسلسل جیت کا سلسلہ بھی ختم کر دیا۔انڈیا اور انگلینڈ کے میچ پر صرف انڈیا اور برطانوی مداحوں کی نظر نہیں تھی بلکہ پاکستان کے شائقین بھی اس پر خاصی توجہ دے رہے تھے بلکہ وہ انڈیا کی جیت کے آرزومند بھی تھے۔لیکن انڈیا جس طرح میچ میں کھیلا اور اسے جو شکست ملی اس پر سوشل میڈیا میں گرما گرم بحث جاری ہے۔بعض مداح شکست کا ذمہ دار انڈیا کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کو بتا رہے ہیں تو بعض انڈیا کی نئی جرسی کو منحوس قرار دے رہے ہیں۔جبکہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل سے باہر رکھنے کے لیے یہ ‘میچ فکسڈ’ تھا۔برطانوی کمینٹیٹر ناصر حسین نے کمنٹری کے دوران کہا کہ ‘سمجھ میں نہیں آ رہا ہے کہ دھونی کیا کر رہے ہیں۔ کم از کم انھیں کوشش تو کرنی چاہیے۔ شائقین جا رہے ہیں۔’جس کے جواب میں انڈیا کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ساروو گنگولی نے کہا کہ ‘میرے پاس ان سنگلز کا جواب نہیں ہے۔’