کرکٹ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے نوجوان کی موت

   

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) ضلع میڑچل کے کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں 32 سالہ نوجوان کرکٹ کھیلنے کے دوران قلب پر حملہ کی وجہ سے فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں واقع رام پلی میں ایک کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلا جارہا تھا کرکٹ کھیلنے کے دوران 32 سالہ نوجوان پرنیت کو دل کا دورہ پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ پرنیت ’’تیاگی اسپورٹس وینو‘‘ نامی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیل رہا تھا کہ اچانک سینہ میں درد ہونے لگا اور وہ کھیل کے دوران ہی میدان میں گر پڑا۔ اس کے ساتھیوں نے اسے فوراً دواخانہ منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ (ش)