کرک فورس سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے کامیاب

   

حیدرآباد : ٹی 16 کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز پر ہی کرک فورس نے اپنے پہلے مقابلے میں سابق چمپئین ویرو گروداس کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دی ۔ ویرو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی لیکن حریف ٹیم کی شاندار بولنگ کی وجہ سے وہ 98/8 تک محدود رہی ۔ جوابی اننگز میں کرک فورس جس کے پاس بڑے ناموں کے بیاٹسمین موجود تھے لیکن صرف 10 رنز پر اس نے اپنی 7 وکٹیں گنوادیں تھیں ۔ اس موقع پر لوور آرڈر محمد عابد (35) اور امتیاز (7) نے 34 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ نبھائی جس کے بعد نمبر 10 اور 11 پر محمد نعیم اور عامر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک وکٹ سے کامیابی دلوائی ۔ نعیم نے 20 گیندوں میں 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 26 اور عامر نے اہم موقع پر چوکے کے ساتھ 7 رنز اسکور کئے ۔ محمد عابد نے 33 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کئے ۔ عامر جنہوں نے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں انہیں میان آف دی میچ قرار دیا گیا ۔