کریم نگر بے باک صحافی سے محروم : جیون ریڈی

   

جناب سید محی الدین کے انتقال پر متحدہ ضلع کے سیاست رپورٹرس کا اظہار غم و افسوس

جگتیال : ضلع کریم نگر کے بزرگ سینئر صحافی اسٹاف رپورٹر روز نامہ سیاست جناب سید محی الدین کے گزشتہ روز انتقال پر ریاستی رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے افسوس کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کے ضلع کریم نگر اردو صحافت کے ایک بے باک صحا فی سے محروم ہوگیا۔ مرحوم کی صحافتی خدمات قابل ستائش تھیں۔ وہ ، ضعیف العمر ہونے کے باوجود اپنی صحافتی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے ہر پریس کانفرنس میں حاضرہوتے ۔ ان کی صحافتی خدمات کو جیون ریڈی نے بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثناء اسٹاف رپورٹر روز نامہ سیاست سینئر و بزرگ صحافی سید محی الدین کے انتقال پر متحدہ ضلع کریمنگر سے وابستہ روزنامہ سیاست کے صحافی اسٹاف رپورٹر جگتیال محمد عبدالمجاہد عادل ، اسٹاف رپورٹر گمبھی راؤپیٹ ، سرسلہ آصف علی سعادت،سینئر صحافی کورٹلہ سلیم فاروقی، محمد عبداللہ اسد رپورٹر سیاست ٹی وی کریم نگر محمد شاہد رپورٹر مٹ پلی محمد عبدالمصور رپورٹر کتھلہ پور اور سید رسول رپورٹر ویملہ واڑہ مجاہد رپورٹر حضور آباد اور محمد محسن رپورٹر مانا کنڈور نے اظہار تعزیت اورافسوس کا اظہار کئے اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج پیش کیا۔ مرحوم نوجوان صحافیوں کیلئے آیڈئیل تھے اور صحافتی میدان میں مسلم نوجوانوں کو آگے لانے اور صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی میں مرحوم کا نمایاں کردار ہوتا جن کے انتقال سے ضلع کریم نگر کے اردو صحافت میں بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا۔ اللہ رب العزت مرحوم کی مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔