کریم نگر ۔ شہر کریم نگر کے مشہور و معروف شخصیت کارنامہ حیات ایوارڈ یافتہ سینئیر صحافی روزنامہ سیاست جناب سید محی الدین صاحب کے سانحہ ارتحال پر 23 نومبر کو ادارہ خادمان ملت کریم نگر کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس جناب مرزآ امجد اللہ بیگ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں سے کے ذمہ داران جناب عمر بن سعید، محمد عبدالصمد نواب سکریٹری محمد عبدالقادر ، سید فصیح الدین ، محمد حمیدالدین و دیگر نے شرکت کی ۔ جناب سید محی الدین ادارہ خادمان ملت کے شوری کمیٹی کے ایک حرکیاتی ممبر تھے اور میٹنگ میں اپنے زرین مشوروں سے نوازتے تھے ۔ ادارہ خآدمان ملت کے علاوہ دیگر فلاحی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے تھے ۔ انہوں نے اپنے اصولوں سے کبھی بھی انحراف نہیں کیا ۔ اللہ تعالی مرحوم کے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا کریں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں آمین ۔