ناراضگی ظاہر کرنے پر پولیس کی دھمکیاں، کانگریس قائد کے نریندرریڈی کا الزام
کریم نگر۔کریم نگر۔ کانگریس قائد کومٹ ریڈی نریندر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ نو سال پہلے لوگوں سے ڈبل بیڈ روم کے گھروں کا وعدہ کرکے پھر اب نو سال بعد ایلگندل اور کھجی پور کے دو گاؤں میں سینکڑوں اہل ڈبل بیڈ روم گھروں کے مستحقین ہونے کے با وجود ، صرف چالیس ڈبل بیڈروم مکانات ہی بنائے گئے۔ مبینہ طور پر قائم ایک پریس کانفرنس میں پولیس نے اہل مستحقین کو وزیر گنگولا کے سامنے اپنی ناراضگی ظاہر کرنے پر حراست میں لینے کی دھمکی دی۔ لوگوں نے وزیر کو موقع پر ہی روک دیا، نتیجے میں لوگوں کو پولیس کی دھمکیاں ملی۔ کومٹ ریڈی نے کہا کہ ان نو سالوں میں مرحلہ وار صرف چالیس ڈبل بیڈ روم والے مکانات بنانا مضحکہ خیز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا گاؤں ہماری ریت ( ٹی ایس ایم ڈی سی) میں ٹریکٹر رجسٹریشن ہماری ریت کے ذریعے کرنا چاہتے ہے تو لوگوں کو وزیر کے پاس کے چمچوں کا کہنا سننا پڑے گا، بصورت دیگر انہیں یہاں فہرست سے ہٹا دیا جائے گا۔ کومٹ ریڈی نے کہا کہ عوام وزیر کی یہ غنڈہگردی دیکھ رہی ہے اور ہم کانگریس کے طرف سے اس کی سخت مذمّت کرتے ہیں اور انے والے دنوں میں وزیر گنگولا کملاکر کو سبق سکھائیںگے ،اس میٹنگ میں صمد نواب، شراون نائک، لنگم پلی بابو، سلیم الدین، کْرا پوچایا، بالا بدری شنکر، مکہ بھاسکر، دنا سنگھ، کوریوی ارون کمار، ڈیکونڈا شیکھر بابو، بوبلی وکٹر، عذرا، میکلا نرسیا، شبانہ محمد، ایم ڈی ندیم، شہنشاہ، ایم ڈی رمیش، کیرتی کمار، عامر، مامیڈی ستیہ نارائن ریڈی، ایس ڈی عظمت، سنکاری گنپتی، منڈا مہیش، حنیف، کمبالا راجو اور دیگر نے شرکت کی۔