کریم نگر میں قومی روزگار اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ

   

کریم نگر۔ کلکٹر کے ششانکا نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ قومی روزگار اسکیم کے تحت دیہات میں جاری کام کو تیز کریں، کلکٹر کیمپ آفس سے تعلق رکھنے والے ایم پی ڈی وی اوز اور نے اے پی وی اوز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے روزگار کی سرگرمیوں کے ہر زون کے پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ بارشوں کا موسم ابھی شروع ہوا ہے۔ موسم برسات میں ہر جگہ گڑھے کھود کر ہرے پودے لگانے کے لئے تیار رکھنے کے لیے ہدایت دی۔ وہ دیہات میں عوامی فنڈز کی مدد سے روزگار کی ضمانت کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے کہا، چونکہ تعلیمی ادارے کام نہیں کررہے ہیں ، لہذا ہر گاؤں کے نوجوانوں کو قومی روزگار کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے۔ وہ نئے لوگوں کو جاب کارڈ دینا اور انہیں نوکری دینے کو کہا تمام نرسری پودوں کو منتقل کرنے کے لئے تیار رہنے کو کہا جہاں ان کی ضرورت ہے۔ وہ پودے لگانے کے لئے مقامات کی نشاندہی کرنے کو کہا ۔ آر اینڈ بی اور پنچایتی راج سڑکوں کے دونوں اطراف بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنے کوں کہا۔ نئے مقامات کی نشاندہی کرنا ضروری ہے۔ اس میٹنگ میں ڈسٹرکٹ رورل ڈویلپمنٹ آفیسر شری لتھا ، ڈی پی وی او ویرابوچھیا ، ایم پی ڈی وی اور اے پی وی نے شرکت کی۔

کریم نگر میں ستر ہزار روپے کا گٹکھے ضبط
کریم نگر۔ ضلع کریم نگر میں گنڈلاپلی منڈل کے 42 سالہ ٹی سرینواس، اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ایک دکان چلانے کے علاوہ ، وہ اور ان کے دوست بودیج سوامی 38 ، جو مشترکہ کریم نگر ضلع کے شنیگرم زون میں رہتے ہیں ، گنڈلاپلی چوراستا پر یہ دونوں انتظار کر رہے تھے جب انکی حرکتوں پر پولیس کی نگاہ پہلے سے ہی ان پر موجود تھی جب گندلاپلی چوراہ پہنچے۔ ضلع کریم نگر کے اندر غیر قانونی طور پر گْٹکھے کی مصنوعات کی فراہمی کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ رقم کمانے کے ارادے کے ساتھ گٹکا بیچنے کے لیے آئے تھے۔ اطلاع ملنے پر گنیورورم پولیس اور کریم نگر کی ٹاسک فورس پولیس نے ممنوعہ گٹکا کی مصنوعات کا معائنہ کرتے ہوئے ان سے 70 ہزار روپے ضبط کرلئے۔ ان کے پاس سے( 70) ہزار روپے مالیت کا گٹکا اور دو سیل فون ضبط ہوئے۔ ٹاسک فورس انسپکٹر مالیا ، سروجن ریڈی جنہوں نے ملزم کو پکڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا کریم نگر پولیس کمشنر نے انہیں مبارک بعد پیش کی اور انعام دینے کا وعدہ کیا۔