کریم نگر میں نیٹ سے متعلق کونسلنگ

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر : مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر کی اطلاع کے بموجب 4نومبر 2021جمعرات بوقت 10.30بجے دن بمقام اْردو بھون کلکٹریٹ روڈ کریمنگر میں جناب ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد ایجوکیشنل سوسائٹی کریمنگر کی صدارت نیٹ امتحان 2021 میں شرکت کرچکے طلباء و طالبات کیلئے کونسلنگ سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے. جس کو حیدرآباد کے مشہور و معروف میڈیکل کونسلنگ ایکسپرٹ جناب عبدالرب عارف طلباء و طالبات کی کونسلنگ سے متعلق رہنمائی کریں گے۔آئندہ سال نیٹ امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء￿ و طالبات بھی سیمینار میں شرکت کرسکتے ہیں. مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری مولانا آزاد سوسائٹی کریم نگر نے تمام طلبا وطالبات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔