کریم نگر۔ 8؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ کریم نگر پولس کمشنریٹ کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز افطار ضیافت نہایت عقیدت کے ساتھ منعقد ہوئی۔ کریم نگر پولس کمشنر غوث عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سی پی نے مسلم بھائیوں کے ساتھ اپنا روزہ افطار کیا اور رمضان کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر سی پی نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ نظم و ضبط، خدمت خلق اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔اس پروگرام میں سی پی، ٹاؤن اے سی پی وینکٹاسوامی، ٹاؤن انسپکٹرز رام چندر راؤ اور سروجن ریڈی، ترومل ٹریفک انسپکٹرز سنجیو اور کمار سوامی، پیس اینڈ ویلفیر کمیٹی کے اراکین، مقامی مسلمان بھائیوں اور عملے کے ساتھ ساتھ اس پروگرام میں شریک ہوئے اور مذہبی ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔