کسانوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو احتجاج میں شدت آئے گی :شردپوار

   

ممبئی :این سی پی صدر شردپوار نے آج مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ کسانوں کے جاریہ احتجاج کو سنجیدگی سے لیں اور اس مسئلہ کو فوری حل کریں ۔ کسانوں کا یہ احتجاج جاری رہا تو آگے چل کر صورتحال نازک ہوجائے گی ۔ میں حکومت پر زور دیتا ہوں کہ وہ سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تعطل کو ختم کریں ۔ اگر یہ زور پکڑلے تو احتجاج صرف دہلی سے محدود نہیں رہے گا بلکہ ملک کے کونے کونے تک پھیل جائے گا۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں ۔