کالیشورم پروجیکٹ کی تعمیر حکومت اور وزیر اعلی کا کارنامہ ‘ ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب
کریمنگر۔ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر حکومت تلنگانہ کا بہترین کارنامہ ، ریاستی وزیر برائے بہبودپسماندہ طبقات وسیول سپلائی گنگولاکملاکر کا بیان۔ بروز ہفتہ ضلع کریمنگر کے ماناکنڈور حلقہ تھیماپور منڈل رینیکنٹّہ موضع اور راماڈاگو منڈل ویلچالا میں شجرکاری کے بعد ازاں ریتو ویدیکا کی تعمیر کیلئے منعقدہ بھومی پوجا پروگرام میں ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی ، وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر ، ایم ایل اے بالاکشن ، ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا، ایم ایل سی ناراداسو لکشمن راؤ نے ریتوویدیکا کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھی۔ اس موقع پر وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آبپاشی کیلئے پانی کی دستیابی کیلئے کالیشورم ، کسانوں کی آواز انکے مسائل کے حل کیلئے ریتو ویدیکا کی تعمیر وزیر اعلی کا باوقار کارنامہ ہے۔ آئندہ دنوں میں پراجکٹ کے کاموں کی تکمیل کے ساتھ مانسون اور یاسنگی سے ایک کروڑ 60 لاکھ ایکر اراضی سے کاشت کی حکومت کی جانب سے خریدی کی جائیگی۔ ریاستی وزیر بہبود برائے پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مارکٹ میں مانگ کے مطابق فصلوں کی کاشتکاری سے کسان زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ ریتو ویدیکا کے ذریعہ حکومت کی زرعی پالیسی کو کسانوں تک پہنچایا جائیگا۔ ملک کی عوام کی غذائی ضرورت کو مکمل کرنے کی صلاحیت تلنگانہ ریاست کو ہے ، ملک میں چند ہی ریاستیں ہیں جو متعدد طرح کی کاشتکاری کیلئے مناسب زمینی خصوصیت کے حامل ہیں۔ وزیر اعلی پچھلے چھ سال سے شعبہ زراعت پر بڑے پیمانے پر خرچ کرتے ہوئے شعبہ زراعت میں کئی تبدیلیوں کو متعارف کررہے ہیں۔ ہر حلقہ کیلئے فوڈ پرسسنگ پلانٹ ، ضلع کو 400 تا 1000 ایکر کیلئے فوڈ سیج کے انعقاد کیلئے لائحہ عمل تیار کیاگیا۔ کوویڈ کی وجہ معشیت کی موجودہ صورتحال کے باوجود 57 لاکھ کسانوں کے کھاتہ میں 7253 کروڑ رقم جمع کی گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تلنگانہ کی تعمیر نو میں ضلع کریمنگر خصوصی مقام کا حامل ہے۔ کسانوں کو 24 گھنٹے مفت بجلی ، ریتو بندھو ، ریتو بھیما کے ذریعہ کسانوں کو خوشی میسر کرنا ، انکے مسائل کے حل کیلئے ریتو ویدیکا کی تعمیر حکومت کا بہترین اقدام ہے۔ ایم ایل اے بالاکشن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو بادشاہ بنانے والے وزیر اعلی کے سی آر جیسی شخصیت کا ہونا تلنگانہ کیلئے خوش قسمتی کی بات ہے۔ تلنگانہ کو 60 فیصد آبپاشی کیلئے پانی فراہم کرنے والے پراجکٹ کالیشورم کی مکملی ہی وزیر اعلی کے سی آر کی دوراندیشی کا ثبوت ہے۔ اس اجلاس میں رکن قانون ساز کونسل ناراداسو لکشمن ، سنکے روی شنکر ، ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا ، سوڈا چئیرمین راماکرشنا راؤ ، ٹرینی کلکٹر انکیت و دیگر نے شرکت کی۔