کسانوں نے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف اپنی تحریک کو تیز کرنے کی تیاری کر لی ہے بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ اس بار گونگی بہری حکومت کو جگانے اور اپنی بات پہنچانے کے لیے کسان 29 نومبر کو ٹریکٹروں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے۔ ٹکیت نے Koo پر جاری پیغام میں لکھا ٹریکٹر بھی وہی ہے اور کسان بھی وہی ہے۔ اس بار کسان گونگی بہری حکومت کو جگانے اور اپنی بات ماننے کے لیے 29 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس جائیں گے، تحریک ملک بھر میں جاری رہے گی بل واپسی ہی گھر واپسی ہے یہ تحریک پانی جنگل اور زمین کو بچانے کی تحریک ہے۔