کستوربا گاندھی میموریل ٹرسٹ کو SBI لیڈیز کلب امراوتی سرکل کا عطیہ

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : اسٹیٹ بنک آف انڈیا لیڈیز کلب امراوتی سرکل کی جانب سے آج کستوربا گاندھی نیشنل میموریل ٹرسٹ حیدرآباد کو ایک 245 لیٹر وہرلپول فریج ، 6 سیٹنگ فیانس ، 15 اپریل ای ڈی ٹیوب لائٹس اور ایک کپ بورڈ کا عطیہ دیا گیا ۔ اس موقع پر مسز ہناراشیل مانی ، صدر ایس بی آئی لیڈیز کلب امراوتی سرکل نے کہا کہ یہ ٹرسٹ حیدرآباد میں SWADHAR چلاتا ہے جو تنہا کردی گئی اور مسائل سے دوچار خواتین کے لیے ایک شیلٹر ہوم ہے ۔۔