کسی بھی قیمت پر نہیں رکیں گے…’ – راہل گاندھی شدید بارش میں بھیگتے ہوئے لوگوں سے کیا خطاب

   

بنگلورو: کرناٹک کے میسور میں موسلا دھار بارش کے درمیان اتوار کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہزاروں لوگوں سے خطاب کیا۔ کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا کہ گاندھی جینتی کی شام میسور میں موسلادھار بارش کے باوجود راہل گاندھی نے ایک بہت بڑے ہجوم سے خطاب کیا۔ یہ واضح کرتا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کو نفرت کے خلاف متحد کرنے، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف بولنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔