کشتی مقابلے میں کورونا ضابطوں کیخلاف ورزی پر رپورٹ طلب

   


نئی دہلی۔ انڈین اسپورٹ اتھارٹی (سائی) نے نوئیڈا میں منعقد65 ویں مردفری اسٹائل سینئر نیشنل کشتی چمپئن شپ میں کورونا ضابطوں کی خلاف ورزی پر رپورٹ طلب کی ہے ۔سائی نے ان میڈیا رپورٹوں کا نوٹس لیا ہے جن میںکہا گیاہے کہ کورونا وائرس وبا کے درمیان مقابلوں کے انعقاد کے لئے ایس او پی میں سماجی فاصلوں کے ضابطوں اور دیگرقواعد کی23 جنوری کو نوئیڈا اسٹیڈیم میں منعقد قومی کشتی مقابلوں مین مبینہ طور پر خلاف ورزی کی گئی۔سائی کے ڈائرکٹر جنرل سندیپ پردھان نے اس سلسلے میں کہا کہ معاملے کو انڈین کشتی فیڈریشن کے سامنے اٹھایا گیا ہے اور انہیں سمجھایا گیا ہے کہ مقابلوں کے لئے ایس او پی پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ ہم نے مبینہ ور پر فیڈریشن سے پیر تک رپورٹ بھی مانگی ہے ۔ فیدریشن نے پروٹوکول پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔