کشمیر، ممبئی، سرویسیز اور آندھرا کی آسان فتوحات

   

نئی دہلی، 19 نومبر (آئی اے این ایس) رانجی ٹرافی کے پانچویں راونڈ میں جموں وکشمیر، ممبئی، سرویسیز اور آندھرا نے اپنے میچ بآسانی جیت لیے۔ جموں میں جی جی ایم سائنس کالج گراؤنڈ پر بائیں ہاتھ کے اسپنر عابد مشتاق کی شاندار بولنگ نے کشمیرکو حیدرآباد کے خلاف 281 رنز سے کامیابی دلائی۔ انہوں نے7/68 کے اعداد و شمار کے ساتھ تینوں باقی وکٹیں حاصل کیں۔ کشمیر اب ایلیٹ گروپ ڈی میں 20 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی نے پڈوچیری کو ایک اننگز اور 222 رنز سے مات دے کرگروپ ڈی میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھا۔ پڈوچیری نے چوتھے دن صرف 45 رنزکا اضافہ کیا۔ تشار دیش پانڈے نے تین اورکپتان شاردول ٹھاکر نے دو وکٹیں لیں۔لہلی میں سرویسیز نے ہریانہ کو211 رنز سے شکست دی۔ پلکت نارنگ نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ امیت شکلا نے مجموعی طور پر دس وکٹیں لی۔ جمشیدپور میں آندھرا نے جھارکھنڈ کو ایک اننگز اور81 رنز سے مات دی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر سوربھ کمار نے 5/47 کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی۔