کشمیرمیں دہشت گرد واقعات کا نوٹس لیا گیا :مودی

   

سرینگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کہاکہ ہم دہشت گردی کے واقعات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امن اور انسانیت کے دشمن جموں وکشمیر کی ترقی نہیں چاہتے۔ان باتوں کا اظہار وزیر اعظم نے سرینگرکے ’ایس کے آئی سی سی ‘ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ جموں وکشمیر میں تبدیلی دس سال کی محنت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ امن اور انسانیت کے دشمنوں کو جموں وکشمیر کی ترقی راس نہیں آرہی ہے۔مودی نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کی خاطر مرکزی حکومت سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو امن اور انسانیت کے دشمنوں سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ لوگ نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں پر امن و امان کی فضا قائم ہو۔وزیر اعظم نے دہرایا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جموں وکشمیر کے دشمنوں کو سبق سکھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ دی جائے گی۔حالیہ انکاؤنٹر میں 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع ہے۔