کشمیری علحدگی پسند آسیہ اندرابی کو عمر قید

,

   

نئی دہلی : /24 مارچ (ایجنسیز) دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو کشمیری علحدگی پسند اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو قانون انسداد غیرقانونی سرگرمیوں کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزاء سنائی ۔ ایڈیشنل سیشن جج چندرجیت سنگھ نے سزاء کے بارے میں دلائل کے اختتام پر آسیہ کے بارے میں فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے آسیہ کی دو معاونین صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کو بھی اسی کیس میں سزاء سناتے ہوئے 30 سالہ قید کا اعلان کیا ۔ /14 جنوری کو آسیہ ، فہمیدہ اور نسرین تینوں کو یو اے پی اے کے مختلف دفعات کے تحت جرائم کے مجرم قرار دیا گیا تھا ۔