کشمیر: بارشوں کے باوجودرجہ حرارت میں اضافہ

   

سری نگر: وادی کشمیر میں کئی مقامات پر درمیانی درجے کی بارشوں کے باوجود شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران کئی مقامات پر درمیانی درجے کی بارشیں ہوئیں۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ رات کا کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کا 30 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔