سری نگر۔ کھیلو انڈیا پہل کے ایک حصے کے طور پر، فوج نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے پنزگام گاؤں میں خواتین کے سنو کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا۔ایونٹ میں کرالپورہ اور میلیال بلاک کی کل چار ٹیموں نے حصہ لیا۔ فوج نے کہا یہ کپواڑہ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا، جس میں نوجوان لڑکیوں نے برفیلے میدان میں کرکٹ کھیلی، کھیلوں کے لیے کمیونٹی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔ اس علاقے میں لڑکیوں کے لیے پہلے سرمائی کھیلوں کے ٹورنمنٹ کا مشاہدہ کرنے کے لیے علاقے کے عوامی نمائندے اور مقامی لوگ موجود تھے۔ کپواڑہ میں ہندوستانی فوج کے ذریعہ منعقد ہونے والے اس طرح کے اکثر تقریبات میں مقامی خواتین کی بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی گئی ہے۔فوج کی طرف سے کئی اقدامات جیسے ہنر مندی کے فروغ کے مراکزکا قیام اور غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے اسکولوں میں مقابلوں کا انعقاد ایک مثبت تبدیلی لارہے ہیں۔ ہندوستانی فوج مقامی نوجوانوں میں کھیلوں کی حوصلہ افزائی میں کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے فوج کے حکام نے کہا۔