جموں: جموں و کشمیر حکومت نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ یونین ٹریٹری میں گذشتہ دو برسوں کے دوران پردھان منتری گرامین آواس یوجنا (پی ایم اے وائی ۔ جی) کے تحت کل 1 لاکھ 35 ہزار 9 سو 25 مکان تعمیر کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ان تعمیر شدہ مکانات میں سے جموں صوبے میں 1 لاکھ 9 ہزار 4 سو 12 جبکہ وادی کشمیر 26 ہزار 5 سو 13 مکان تعمیر کئے گئے ۔قانون ساز اسمبلی میں چہارشنبہ کو رکن اسمبلی ارجن گپتا کے ایک سوال کے جواب میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے انچارج وزیر نے کہا کہ سماجی اور اقتصادی ذات کی مردم شماری (ایس سی سی سی سی) 2011اور ‘آواس پلش ڈیٹا بیس’ کا مکمل استعمال ہوا ہے اس لئے مالی سال 2024 – 25 کے لئے کوئی خاص ہدف مقرر نہیں ہے ۔تاہم انہوں تصدیق کی کہ پچھلے مراحل سے 1 لاکھ 40 ہزار 21 مکانات کا باقی ہدف رواں مالی سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔