کشمیر میں رہائشی عمارت سمیت پانچ ڈھانچے تباہ

   

سری نگر: وادی کشمیر میں دوران شب آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں بی ایس ایف کے ایک رہائشی کوارٹر اور سی آر پی ایف کی ایک سہہ منزلہ بلڈنگ سمیت پانچ رہائشی ڈھانچے خاکستر ہوگئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے صنعت نگر علاقے میں سی آر پی ایف کی132 بٹالین کی ایک سہہ منزلہ عمارت میں دوران شب آگ نمو دار ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں اس بلڈنگ کی بالائی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ نچلی دو منزلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ان کا کہنا تھا آتشزدگی کے اس واقعے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔