کشمیر میں گرینیڈ کے ساتھ لشکر مصطفی کا سربراہ گرفتار

   

سرینگر : ۔ گرفتارجموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسیز کو ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ ہفتہ کو لشکر مصطفی کے دہشت گرد ہدایت اللہ ملک کو گرفتار کرلیا گیا۔ جموں اور اننت ناگ پولیس کی مشترکہ مہم کے دوران ہدایت اللہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی۔ جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ لشکر مصطفی، کشمیر میں جیش محمد کی ایک شاخ ہے۔جموں پولیس کے ایس ایس پی شری دھر پاٹل نے کہا کہ ہم نے خود کو لشکر مصطفی کا سرغنہ بتا رہے ہدایت اللہ ملک کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے پاس سے ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔ جب ہم اس کو گرفتار کرنے کیلئے گئے تھے، تب اس نے ہماری پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔