کشمیر کی صورت حال پر امریکی سینٹ کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا

,

   

امریکہ کی سینٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات نے اپنی رپورٹ میں کشمیر میں انسانی بحران کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ جموں اور کشمیر کی صورت حال پر ہندوستانی حکومت کے خلاف امریکی اراکین کے جانب سے قانون سازی کی قوانین کی طرف پہلا قدم ہے۔ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلہ میں سینٹ کمیٹی برائے خارجی تعلقات میں رپورٹ سینٹر کرس والون نے پیش کی جنہوں نے اس ہفتہ ایک کانگریسی وفد کے ساتھ دہلی کا دورہ کیا تھا۔ رپورٹ میں کشمیری صورت حال کے ساتھ ساتھ ہند امریکہ تعلقات اوردفاعی خریداری جیسے معاملات پر بھی بات ہوئی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے سنیئر سنیٹر اور معروف ریپبلکن رہنما لٹڈسے گراہم نے رپورٹ کو سینٹ میں پیش کیا جس میں کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تشویش ظاہر کی گئی ہے ساتھ ہی مواصلات اور انٹرنیٹ نظام کو مکمل طور پر بحال کرنے کے ساتھ کرفیو کو خم کرنے اور گرفتار شدہ افراد کو رہا کرنے پر زور دیا۔ یہ رپورٹ کمیٹی کی طرف سے متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔سینٹر والن ہولن نے دی ہندو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے جانب سے کشمیر کے حالات کے بارے میں سخت فکرمندی کا اظہار اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم وہاں انسانی حقوق کی صورت حال کا باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

(سیاست نیوز)