سرینگر: جموں و کشمیر کے 11 اضلاع میں 84 گھنٹوں کے مکمل لاک ڈاون کے تحت جمعہ کو سناٹا چھایا رہا۔ کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں نیز سڑکوں پر بہت کم تعداد میں گاڑیاں نظر آئیں۔ اکثر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد نہیں ہو سکے ۔ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے خطرات کے پیش نظر اس عبادت گاہ میں تمام اجتماعی نمازیں معطل کرنے کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے ۔