کشن باغ کے قریب نوجوان کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد۔ 5 جون (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ بہادر پورہ میں ایک سنسنی خیز قتل کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان کا سڑک پر قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہیکہ کشن باغ ڈیزنی لینڈ ہوٹل کے قریب آج رات یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جاوید اور اس کے ساتھیوں نے 17 سالہ محمد ارشد ولد محمد نواز کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا۔ اس واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق پرانی مخاصمت کے نتیجہ میں جاوید اور اس کے دوستوں نے ارشد پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اور ہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا۔ پولیس بہادر پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کو ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم اور مہلوک آپس میں دوست ہیں۔ ب