کشن گنج: بہار میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی حکومت کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ کشن گنج میں مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کی پارٹی کا بھی اسمبلی داخلہ ہوگیاہے۔ مسٹر اویسی نے بہار میں پہلی بار کامیاب ہوئے ہیں۔مجلس کے امیدوار قمر الہدی نے بی جے پی امیدوار سویٹی سنگھ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔
مجلس اتحادالمسلمین کی بہارمیں کامیابی کو سماج میں شدید خطرہ قرار دیتے ہوئے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ کشن گنج کا یہ انتخابی نتیجہ بہت خطرناک رہا ہے۔ اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم کی سوچ جناح کی سوچ پر مبنی ہے۔ یہ وندے ماترم سے نفرت کرنے والی پارٹی ہے۔ مجلس سے بہار میں ہم آہنگی کو خطرہ ہے۔ گیری راج نے ان خیالات کا اظہار سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔ ٹوئٹر کے کئی صارفین ان کے اس بیان پر شدید تنقید کانشانہ بنارہے ہیں۔
बिहार के उपचुनाव में सबसे ख़तरनाक परिणाम किशनगंज से उभर के आया है ..ओवैसी की पार्टी AIMIM जिन्ना की सोच वाले है ,यें वंदे मातरम से नफरत करते है ,इनसे बिहार की सामाजिक समरसता को खतरा हैं।
बिहार वासियों को अपने भविष्य के बारे में सोचना चाहिए।— Shandilya Giriraj Singh (@girirajsinghbjp) October 25, 2019
https://twitter.com/KhanSaheb_1/status/1187610529155682304
https://twitter.com/uggawande/status/1187566844053458945
https://twitter.com/AjaySin97027660/status/1187614180079108096