نئی دہلی ۔ مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں کشیدگی کم کرنے کے مقصد سے ہندوستان اور چین کے درمیان اس ہفتہ سفارتی مذاکرات ہوں گے ۔ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان /15 جون کی رات جھڑپ کے بعد یہ فیصلہ کیا جارہا ہے ۔ اُس جھڑپ میں 20 ہندوستانی فوجی شہید ہوگئے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور اس کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے مختلف سطحوں پر کوششیں کی جارہی ہیں ۔ /15 جون کے واقعہ پر وزارت خارجی امور کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔