کشیدگی کے درمیان تریپورہ میں آج پولنگ

   

اگرتلہ: تریپورہ میں جمعرات کو ہونے والے بلدی انتخابات میں 13 شہری بلدیاتی اداروں کی 222 سیٹوں کے لیے مختلف پارٹیوں کے 500 سے زیادہ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے آئندہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ طریقے سے کرانے کی ہدایت کی ہے ۔سپریم کورٹ کی ہدایت پرچند گھنٹے بعد مغربی تریپورہ کے ضلع مجسٹریٹ نے کل رات دفعہ 144 نافذ کر دی۔ اس کے تحت پرامن طریقے سے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے اورپابندیوں سمیت اگرتلہ نگر علاقے میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پولیس نے پولنگ کے دن ووٹروں، پولنگ عملے ، امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے وسیع حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔