کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے فاضل نگر میں اثر و رسوخ رکھنے والے افرادکی غیر قانونی ملکیت کو مقامی انتظامیہ نے بلڈوزر سے منہدم کردیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے پیر کو دی گئی جانکاری کے مطابق فاضل نگر میں پٹہیروا تھانہ علاقے کے اشوگواں گاؤں میں ریونیو دستاویزات میں درج پوکھری پر غیر قانونی تعمیری کام کو بلڈوزر سے منہدم کردیا گیا۔ موصول اطلاع کے مطابق گاؤں کے پوکھر پر مقامی باشندہ کرپاشنکر سنگھ، ہریندر سنگھ، رما شنکر سنگھ و امیش سنگھ کے ذریعہ غیر قانونی طور سے قبضہ کر کے دو منزلہ مکان بنوا لیا تھا۔ تحصیل کسیا، ماندھاتا پرتاپ سنگھ ریونیو پولیس ٹیم کے ساتھ اشوگواں گاؤں پہنچے اور دومنزلہ مکان کو بلڈوزر سے منہدم کرتے ہوئے تالاب کو غیرقانونی قبضے سے پاک کرالیا گیا۔تحصیل دار نے سختی کے ساتھ انتباہ دیا ہے کہ تحصیل علاقے میں یا تو غیر قانون قبضہ کرنے والے خود ہی غیر قانونی قبضہ چھوڑ دیں بصورت دیگر تحصیل انتظامیہ سختی کے ساتھ غیر قانونی قبضے کو ہٹائے گی۔