حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے کلثوم پورہ علاقہ میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ جہاں سائی کمار نامی نوجوان نے اپنے حقیقی باپ وینکٹیش کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 50 سالہ این وینکٹیش جو سبزی منڈی علاقہ کا ساکن تھا کل رات اس کے بیٹے نکہ سائی کمار نے اس کا قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی بیوی شوہر سے جھگڑوں کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ علحدہ رہتی تھی اور چند روز بعد مقتول این وینکٹیش بیوی بچوں سے ملاقات کیلئے آیا کرتا تھا ۔ کل رات نشہ کی حالت میں وہ گھر پہونچا اور بیٹے سے جھگڑا کرنے لگا ۔ بیٹا سائی کمار نے باپ کا رومال سے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع