کلواکرتی /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج کلواکرتی کے اردو گھر شادی خانے کے قریب ایک کروڑ 65 لاکھ کی لاگت سے بلدیہ آفس کی جدید عمارت کا حلقہ ناگرکرنول کے ایم پی ، بی راملو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ مشترکہ طور پر حلقہ اسمبلی کلواکرتی کے رکن اسمبلی جے پال یادو نے بھی افتتاح انجام دیتے ہوئے بتایا کہ قدیم بلدیہ کی آفس پرانی آبادی میں رہنے سے عوام کو مشکلات پیش آرہی تھی ۔ سابقہ کمشنر بلدیہ صابر علی کی نشاندہی پر کلواکرتی کے اردو گھر شادی خانے کے قریب وسیع و عریض مقام پر جہاں ہر طرح کی سہولیات مہیا ہیں بلدیہ کی جدید عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔ سابقہ رکن اسمبلی کلواکرتی ڈاکٹر چلاومشی چند ریڈی کے دور میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور بہت ہی قلیل مدت میں ان کی تعمیر مکمل کرلی گئی تھی ۔ الیکشن کوڈ کی وجہ سے افتتاح نہیں ہوسکا تھا ۔ اس موقع پر ایم پی پی راملو ، رکن اسمبلی جے پال یادو کے علاوہ سابقہ کمشنر بلدیہ صابر علی بلدیہ چیرمین اور تمام کونسلرس موجود تھے ۔