کلواکرتی میں کل حج تربیتی اجتماع

   

ناگرکرنول ۔جناب الحاج شیخ فرید احمد صدر ضلع حج سوسائٹی ناگرکرنول کے بموجب ضلع حج سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ضلع ناگرکرنول کے عازمینِ حج کا دوسرا حج تربیتی اجتماع زیر صدارت جناب الحاج شیخ فرید احمد ، صدرضلع حج سوسائٹی ناگرکرنول 31 مئی ، منگل، صبح 10؍بجے تا شام 4؍بجے شام ابوبکرفنکشن ہال،کلواکرتی انعقاد عمل میں لایا جارہاہے۔اس مقدس اجتماع کو بحیثیتِ مہمانان خصوصی حضرت مولانا مفتی حافظ الحاج محمدتجمل حسین قاسمی، حافظ و قاری الحاج محمدشبیر ،حافظ و قاری الحاج محمد فیاض علی ، مناسکِ حج و عمرہ و آدابِ زیارت النبی ﷺ پر تفصیلی خطابات فرمائینگے ۔ عازمینِ حج کی جانب سے سوالات کے لئے آدھا گھنٹہ مختص کیا جائے گا۔تمام عازمینِ حج سے اپنے ساتھ نوٹ بُک اور قلم لانے کی خواہش کی جاتی ہے۔ نائب صدور ضلع حج سوسائٹی، ناگرکرنول مولانا حافظ و قاری محمد عبدالوکیل حسامی ،وجناب الحاج محمد شمشیر خان ، نے ضلع ناگرکرنول کے اچم پیٹ، کلواکرتی، کولّاپور اور ناگرکرنول کے عازمین ِ حج سے وقتِ مقررہ پر اجتماع شریک ہوکر علمائے کرام کے بیانات سے مستفید ہونے کی خواہش کی ہے۔