کلکٹر ضلع نارائن پیٹ میں گریجن وکاس اسکیم کا جائزہ اجلاس

   

نارائن پیٹ ۔ ضلع کلکٹر نارائن پیٹ میں آج ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا داساری آئی اے ایس کے چیمبر میں گریجن وکاس اسکیم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی نگرانی میں ضلع کلکٹر نے کی ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت گریجن طبقہ سے تعلق رکھنے والے کسانوں کو 100 فیصد سبسیڈی کی بنیاد پر ان کو اپنے کھیتوں میں بور ڈالنے ، موٹر پمپ سیٹ لگوانے اور برقی کنکشن حاصل کرنے کیلئے حکومت امداد دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نارائن پیٹ کیلئے مختص کردہ نشانہ پورا کرنے کیلئے متعلقہ عہدیداروں کو اس جانب توجہ دینے اور اس نشانہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے گریجن طبقہ کے کسانوں کو اس اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی اور نے بتایا کہ ضرورت کسان متعلقہ DRDO اور MPDO دفاتر میں اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ اس اجلاس میں کمشنر ٹرائیل ویلفیر آفیسر شریمتی سدنھیا رانی آر ڈی او ، مسٹر چیرلہ سرینواسلو ، ڈی ٹی ڈی او ، مسٹر سرینواس ضلع عہدیدار مسٹر جئے پال ریڈی ، مسٹر جان سدھاکر ، مسٹر ویکٹیشورلو و دیگر نے شرکت کی ۔