پکوان پر اظہار اطمینان، جوگی پیٹ اقلیتی اقامتی اسکول کا معائنہ
سنگاریڈی 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر سنگاریڈی وی کرانتی نے کہا کہ سرکاری اسکول کے ویلفیر ہاسٹلس میں نئے مینو کے مطابق پکوان کیا جائے تاکہ طلباء کو غذائیت سے بھرپور کھانا مل سکے کلکٹر نے جوگی پیٹ میں اقلیتی اقامتی اسکول کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ ذائقہ دار اور معیاری پکوان ہونا چاہیے ۔ جوگی پیٹ میں اقلیتی گروکل گرلز اسکول کا اچانک دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ لنچ کیا اور کلکٹر نے مینوں کے مطابق پکوان پر اطمینان کا اظہار کیا کلکٹر نے اسکول کے احاطے کے ساتھ ساتھ باورچی خانے، کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے سامان، دالیں، چاول اور کھانا پکانے میں نمک کا بھی معائنہ کیا ۔پرنسپل سے اسکول میں طلبہ کی تعداد کے بارے میں پوچھا گیا۔ کلکٹر نے طلباء سے اسکول کی سہولیات، تعلیمی معاملات اور کھانے کے بارے میں دریافت کئے ۔