نلگنڈہ. ۔ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل نے منگل کو رکن اسمبلی نلگنڈہ کنچرلہ بھوپال ریڈی، محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر سریدھر ریڈی، آر ڈی او جگدیشور ریڈی، پنچایت راج ای ای تروپتیّا، محکمہ زراعت کے اے ڈی اور دیگر افسران، تحصیلداروں، پنچایت راج ڈی ایز، اے ایز اور کنٹراکٹرس کے ساتھ رعیتو ویدیکا عمارات کی تعمیر میں پیشرفت کا جائزہ لیا اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں. انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 140 زرعی کلسٹرس میں رعیتو ویدیکا عمارات کے لیے جگہ کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور کہا کہ تعمیر کے لیے درکار سمنٹ، اسٹیل اور ریت سربراہی کو یقینی بنایا جائے گا. وزیرِ اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے دسہرہ تک کام مکمل کرنے کی مدت مقرر کی ہے لیکن کلکٹر نے کنٹراکٹرس کو کل ہی سے کام شروع کرتے ہوئے قبل از وقت تکمیل کے احکامات جاری کئے۔رکن اسمبلی کنچرلہ بھوپال ریڈی نے خواہش کی کہ کام 45 دن میں مکمل کیا جائے جس پر کنٹراکٹرس نے اتفاق کیا. تمام محکمہ جات کے افسران کو ہم آہنگی کے ساتھ نگرانی کرتے ہوئے کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی اور میٹیریل کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ان کے علم میں لائی جائے۔
٭٭٭
