ظہیر آباد – 4/ جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیر آباد کے مانک راؤ کے ہاتھوں آج واسوی کلیانہ منڈپم میں میونسپلٹی ظہیر آباد اور منڈل ظہیرآباد سے تعلق رکھنے والے 253 استفادہ کنندگان میں کلیانہ لکشمی وشادی مبارک اسکیمات کے تحت منظورہ چیکس مالیتی 2کروڑ 53 لاکھ 29 ہزار 349 روپے کی تقسیم عمل میں آئی۔ قبل ازیں رکن اسمبلی ظہیر آباد کے مانک راؤ نے دوٹوک کہا کہ تلنگانہ حکومت ریاست کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ ہے اور اس کی اسکیمات سے ہر گھر کا کوئی نہ کوئی فرد استفادہ کر رہا ہے. اس موقع پر آتما کمیٹی چیرمین پنٹا ریڈی ، صدر بی آر ایس ظہیرآباد ٹاون سید محی الدین صدر بی آرایس ظہیر آباد منڈل ہگیلی راملو ، جنرل سکریٹری سریکانت ریڈی ، سابق میونسپل چیرمینس الاڈی نرسملو ، منکال سبھاش ، مرلی کرشنا گوڑ ، محمد تنظیم ، لاونیا چندو ، عزرائیل بابی ، ویجناتھ ، سابق کونسلر س محمد یونس ، محمد عبداللہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔