کمارپال کی ہیٹ ٹرکہندوستان سیمی فائنل میں داخل

   

ہلنبیر (چین): نوجوان اسٹرائیکر راج کمار پال کی ہیٹ ٹرک کی بدولت دفاعی چمپئن ہندوستان نے چہارشنبہ کو یہاں ہیرو ایشین چمپئنز ٹرافی میں ملائیشیاکو 8-1 سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ راج کمار (تیسرے، 25ویں اور 33ویں منٹ) کے علاوہ، اریجیت سنگھ ہنڈل (6ویں اور39ویں منٹ)، جوگراج سنگھ (7ویں منٹ)، کپتان ہرمن پریت سنگھ (22ویں منٹ) اور اتم سنگھ (40ویں منٹ) نے ہندوستان کیلئے گول کئے۔ ملائیشیا کے لیے اخیم اللہ انور (34ویں منٹ) نے اپنی ٹیم کیلئے واحد گول بنایاکیا۔ہندوستان کا ایونٹ میں مظاہرہ کافی شاندار ہے اور امید قوی ہے کہ قومی ہاکی ٹیم اپنے خطاب کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے گی۔