کمبھ سے واپسی کے دوران بس کو آگ لگ گئی، تلنگانہ کا ضعیف شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ 15 جنوری (سیاست نیوز)اترپردیش کے پریاگ راج میں مہاکمبھ میلہ سے واپسی کے دوران بس کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 60 سالہ ایس دروپد تلنگانہ کے ضٰلع نرمل کا ضعیفف شخص جل کر فوت ہوگیا۔ ذرائع کے بموجب یہ واقعہ متھرا کے ورنداون میں پیش آیا۔ سگریٹ نوشی کے دوران یہ آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا جس میں سوار مزید 49 یاتریوں کو بچالیا گیا۔ مدہول رکن اسمبلی راما راو پاٹل نے کہا کہ یاتریوں کوآبائی مقامات تک محفوظ پہنچانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں جس کے لئے ضلع کلکٹر سے بات کی جارہی ہے۔ بس میں آگ لگنے سے یاتریوں کا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ رکن اسمبلی نے متھرا کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ سے فون پر بات کرتے ہوئے یاتریوں کو ضروری اشیاء فراہم کرنے کی اپیل کی۔ آگ لگنے کے بعد جب اس کی اطلاع ان کے افراد خاندان کو ملی تو وہ غم زدہ ہوگئے اور اپنے ارکان خاندان کو محفوظ اپنے آبائی مقام تک پہنچانے کی حکومت سے اپیل کی ۔ ش