کمبھ میلہ ‘ بیراگی کیمپ میں آگ ‘ کئی جھونپڑیاں خاکستر

,

   

ہردوار ۔ کمبھ میلہ میں آج کئی جھونپڑیاں جل کر خاسکتر ہوگئیں کیونکہ یہاں بیراگی کیمپ میں آگ لگ گئی تھی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گذشتہ دس دنوں میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے ۔ حکام نے بتایا کہ یہاں ایک جھونپڑی میں آگ لگی تھی اور دن میں تیز ہواوں کی وجہ سے آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ۔ سرکل آفیسر ابھئے پرتاپ سنگھ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے چھ فائر انجنوں کی خدمات لی گئیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ بیراگی کیمپ میں 10 دن قبل بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔