ہریدوار :اتراکھنڈ کے کمبھ میلہ میں بھاری بھیڑ، 10 اپریل سے کووڈ۔19 کے کیسوں میں لگاتار اضاف ہوا اور متاثرین کی تعداد 1,086 کی متجاوز کرگئی ہے۔ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسوں کے دوران کمبھ میلے میں 30 لاکھ سے زائد لوگ جمع ہوچکے ہیں۔ ہریدوار کے ہری کی پیری میں واقع کمبھ میلے میں گنگا اشنان میں ہزاروں عقیدت مند اپنے مذہبی رسوم کو انجام دے رہے ہیں۔ شاہی اشنان کے نتیجے میں 13 اپریل کی شام 4 بجے تک کمبھ میلے کے علاقے میں کووڈ۔19 کے 1,086 مثبت کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اتراکھنڈ کے محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں منگل کے روز مجموعی طور پر 1,925 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی 13 اموات بھی ہوئی ہیں۔ ضلع دہرادون میں 775، ہریدوار میں 594، نینی تال میں 217 اور اودھم سنگھ نگر میں 172 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔کمبھ میلہ کا انعقاد کووڈ۔19 کی دوسری لہر کے دوران ہی ہورہا ہے۔