کمبھ میلے کا اختتام، مودی کی مبارکباد

,

   

نئی دہلی، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کو کمبھ میلے کی کامیاب انعقاد کے لئے اتر پردیش بالخصوص پریاگراج کے عوام کو مبارک باد دی۔مودی نے ٹویٹ کیا ‘‘پریاگراج کمبھ میلے کے کامیاب انعقاد کے لئے اتر پردیش، بالخصوص پریاگراج کے عوام اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو مبارکباد۔انہوں نے کہا کہ ‘‘اس کمبھ کے ذریعے ہماری ثقافت اور روحانیت کا سب سے بہترمظاہرہ دیکھنے کوملا اور اسے آئندہ برسوں تک یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پریاگراج کمبھ نے کئی قابل ذکر ریکارڈ قائم کئے ہیں۔آدتیہ ناتھ منگل کو کمبھ میلے کی اختتامی تقریب میں شامل ہوئے اور مختلف اکھاڑوں کے سنتوں اور سادھوؤں کی عزت افزائی کی۔آدتیہ ناتھ کے مطابق اس سال 24 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے کمبھ کے موقع پر گنگا میں ڈبکیاں لگائیں۔کمبھ میلہ 15 جنوری کو مکر سنکرانتی کے دن سنگم پر شاہی اسنان کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ چار مارچ کو مھاشوراتر کے دن کمبھ میں آخری ڈبکي لگائی گئی، اگرچہ اختتامی تقریب پانچ مارچ کو منعقد ہوئی تھی۔اس بار کمبھ میلے کی خاصیت یہ رہی کہ صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، 70 ممالک کے سفیروں سمیت 193 ممالک کے شہری کی یہاں آمد ہوئی۔