نئی دہلی : آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے نئے سال کے پہلے دن جمعہ کے روزکمرشل گیس سلنڈر صارفین کو دھچکا دیا ہے ، جس سے ملک کے چار بڑے میٹرو میں 19 کلو والے گیس سلنڈر کی قیمت 16.50 روپے سے بڑھ کر 22.50 روپے ہوگیا ہے ۔ تاہم ، ایل پی جی کے سبسڈی والے سلنڈروں کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انڈین آئل کے مطابق دہلی میں آج سے 19 کلو وزنی کمرشل استعمال والا سلنڈر 1332 روپے سے بڑھ کر 1349 روپے ہوگیا ہے ۔دہلی میں 14.2 کلو سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 694 روپے ہے ۔ اس کی قیمت کولکتہ میں 720.50 روپے ، ممبئی میں 694 روپے اور چنئی میں 710 روپے ہے ۔