کمرشیل ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں اعلی عہدیداروں کے ساتھ ناانصافی کی شکایت

,

   

رول آف ریزرویشن نظر انداز، مداخلت کرنے ایس سی ایس ٹی کمیشن کا فیصلہ
حیدرآباد۔ 18 مارچ (سیاست نیوز) حکومت نے اعلی عہدوں پر رول آف ریزرویشن پر سختی سے عمل آوری کے لیے ایس سی ایس ٹی کمیشن نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے۔ ایس سی ایس ٹی طبقات سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کے ساتھ ناانصافی پر کمیشن سے نمائندگی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسرس دھنندجئے نائک اور دوسروں نے آج کمیشن کے صدرنشین ڈاکٹر ای سرینواس سے ملاقات کی اور یادداشت پیش کی۔ دونوں اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسرس نے شکایت کی کہ محکمہ میں پرموشنس کے سلسلہ میں رول آف ریزرویشن کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمرشیل ٹیکس آفیسرس کے عہدوں پر تقرر سے محروم رکھا گیا۔ صدرنشین کمیشن نے اس سلسلہ میں تحقیقات کرتے ہوئے انصاف دلانے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن ایس سی ایس ٹی طبقات کو ہر شعبہ میں ناانصافی سے بچانے کے لیے تیار ہے۔ کمیشن کے قیام کے بعد سے شہر اور اضلاع میں کئی معاملات میں انصاف دلایا گیا۔ انہوں نے تیقن دیا کہ اس معاملے میں بھی عہدیداروں سے بات چیت کی جائے گی۔ اسی دوران کھمم ضلع کے یلندو سے تعلق رکھنے والے ایس ٹی طبقے کے ایک خاندان نے ڈاکٹر سرینواس سے ملاقات کی اور شکایت کی کہ حیدرآباد میں ایک خانگی کالج میں برسر روزگار ہیں۔ گزشتہ چار برسوں سے خاندان کی لڑکی پر ظلم کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سرینواس نے فوری مادھاپور اے سی پی سے بات چات کی اور مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس سے کہا کہ خاطیوں کو سخت سزاء دی جائے۔