کمسن طالبہ کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ پرانے شہر کے مغلپورہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں موبائیل فون نہ دینے پر ایک کمسن طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ لڑکی نے اپنے بھائی سے گیم کھیلنے موبائیل دینے کہا لیکن بھائی نے موبائیل دینے سے انکار کر دیا جس پر دل برداشتہ ہو کر طالبہ نے کمرے کے فیان سے لٹکر پھانسی لے لی ۔ پولیس مغلپورہ نے نعش بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔