کمسن لڑکی پر جنسی حملہ، معمر شخص گرفتار

   

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) مغل پورہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں معمر شخص نے کمسن بچی کی عصمت ریزی کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سلطان شاہی مغل پورہ کے ساکن محمد جاوید جو وہاں کی ایک ہوٹل کا ملازم ہے اسی علاقہ کی رہنے والی کمسن بچی سے زیر تعمیر عمارت میں گھناونی حرکت کرنے کی کوشش کی ۔ پولیس مغل پورہ کو اس بات کا پتہ چلنے پر جاوید کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔