حیدرآباد۔ کمسن لڑکی کا اغوا اور عصمت ریزی کے مقدمہ میں عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ایل بی نگر کی عدالت نے ونستھلی پورم پولیس نے سال 2015 کے مقدمہ میں آج فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے ملزم 25 سالہ انجینلو ساکن ونستھلی پورم کو عمر قید کی سزا اور 20 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نومبر سال 2015 میں ملزم کے خلاف ایک خاتون نے شکایت درج کرائی تھی۔ ملزم انجینلو نے خاتون کی لڑکی کو لیکر فرار ہوگیا تھا اور شادی کا وعدہ کرتے ہوئے اس لڑکی سے کئی مرتبہ جنسی وابستگی کی اس دوران لڑکی حاملہ ہوگئی ۔ ملزم نے اپنی بیوی کی مدد سے اس لڑکی کا ابارشن کروانے کی کوشش کی لیکن 8 ماہ ہونے کے سبب ڈاکٹرس نے انکار کیا تھا۔ پولیس نے کارروائی انجام دیتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی اور عدالت نے سزا سنائی۔