شمس آباد 16 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں ایک چار سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب ڈی وینکٹیا ساکن محبوب نگر جو فلائی اوور کے کام کے لئے شمس آباد آکر لیبر کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔ رات کو حد سے زیادہ شراب نوشی کرکے گھر پہنچا اور پڑوس میں چار سالہ بچی کو دیکھا اور اس کی عصمت ریزی کرنے لگا۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر لڑکی کی ماں وہاں پہونچی اور اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ درندہ صفت وینکٹیا کے خلاف شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا اور متاثرہ لڑکی کو نیلوفر دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی۔