حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مقامی ہاسپٹل میں علاج کے بعد ایک بڑے ہاسپٹل میں کمسن طالبہ کی مشتبہ موت کے بعد مقامی عوام میں سنسنی پھیل گئی ۔ قلعہ گولکنڈہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 13 سالہ آفرین بیگم کو مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ سب انسپکٹر مہندر ریڈی نے بتایا کہ آفرین بیگم کی ریتی باولی کے ایک ہاسپٹل میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ سب انسپکٹر نے بتایا کہ افرین کے افراد خاندان شکایت سے گریز کررہے ہیں ۔ تاہم پولیس کو اس بچی کی موت پر شبہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق آفرین بیگم سعادت نگر علاقہ کے ساکن احمد کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کو سر درد کی شکایت پر ایک مقامی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا ۔ جس کے چند گھنٹے بعد اس کی صحت بگڑ گئی اور نانل نگر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی ۔