کمشنر ایچ ایم ڈی اے جناردھن ریڈی کا تبادلہ

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست نیوز) حکومت نے ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی کمشنر حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (HMDA) کا تبادلہ کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے آج جی او آر ٹی 229 جاری کیا ۔ سکریٹری میونسپل ایڈمنسٹریشن اروند کمار کو اس عہدہ کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ جناردھن ریڈی کو نئی ذمہ داری نہیں دی گئی اور بیرونی دورہ سے واپسی کے بعد انہیں مزید احکامات کیلئے جی ای ڈی سے رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی ۔

حفظان صحت کی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : مغل پورہ اسپورٹس کامپلکس میں روزانہ صبح 6-30 تا 8-30 بجے نئے بیاچ کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جس میں مختلف بیماریوں سے بچاؤ ، احتیاطی تدابیر ، جسمانی نظام ، غذاؤں کا استعمال وغیرہ درجہ ذیل بیماریوں کے لیے ہائپر ٹنشن ، امراض قلب ، تھائیرائیڈ ، جوڑوں کا درد ، کمر درد ، گردن درد ، موٹاپہ ، بواسیر ، قبض ، شوگر ، بی پی وغیرہ کے لیے صرف ضرورت مند حضرات و خواتین فون 9963142863 پر ربط کریں ۔